ایل جی انتظامیہ نے جموں وکشمیر میں تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کو بند رکھنے کی معیاد میں 15 اگست تک توسیع کر دی ہے۔
جموں و کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے 15 اگست تک بند رہیں گے - تعلیمی اور تدریس سرگرمیاں
جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کو کورونا وائرس کے پیش نظر بند رکھنے کی معیاد میں 15 آگست تک توسیع کر دی ہے۔
وہیں، سبھی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ تمام نجی کوچنگ مراکز کو بھی بند رہیں گے۔ اس حوالے سے باضاباطہ طور ایک حکمنامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر انتطامیہ نے 13 ہفتوں کے بعد سبھی 20 اضلاع میں ہفتہ وار لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم تمام اضلاع میں شبانہ کرفیو جاری رہے گا۔
کورونا وائرس کے روزانہ سامنے آنے والے مثبت معاملات اور کورونا سے ہونی والی یومیہ اموات کی تعداد میں کمی کے پیش نظر 31 جولائی کے بعد تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں بحال ہونے کے امکانات ظاہر کیے جارہے تھے، اور یہ بھی کہا جارہا تھا کہ تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے حکومت کے اعلی ذمہ داروں سے صلاح ومشورہ بھی کررہے ہیں۔ لیکن انتطامیہ کی جانب سے تازہ حکمنامے کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کو 15 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے رواں برس اپریل کے اوائل میں جب ملک کی دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی اچانک کورونا وائرس کے معامالات میں کافی تیزی دیکھنے کو ملی تو انتظامیہ کی جانب سے 11 اپریل کو ایک حکمنامے جاری کیا گیا جس میں 18 اپریل تک جموں و کشمیر میں تمام اسکول بند رکھنے کی ہدایت دی گئی جبکہ اسے قبل ڈپٹی کمشنروں کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ اسکول کھلا یا بند رکھنے کے بارے میں خود صورتحال دیکھ کر فیصلہ لے سکتے ہیں۔