اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرینگر ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ بحال

سرینگر ایئرپورٹ پر ابھی کچھ دیر قبل ایک فلائٹ لینڈ ہوئی ہے۔

air-services-resumes-highway-likely-to-open-after-2-pm-weather-improves-in-valley
سرینگر ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ بحال

By

Published : Jan 24, 2021, 1:24 PM IST

ڈائریکٹر ایئرپورٹ نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت عابد حسین کو یہ جانکاری فراہم کی ہے۔

ڈائریکٹر ایئرپورٹ نے بتایا کہ ایئرپورٹ عملہ صبح سے ہی رن وے کو بحال کرنے میں لگا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موسم میں بہتری آنے سے ویزیبلٹی ٹھیک ہوئی۔ اور فضائی خدمات بحال ہو گئیں۔ وہیں کل ہوئی برفباری کی وجہ سے جموں سرینگر شاہراہ بھی بند ہو گئی تھی۔

متعلقہ محکمہ جموں سرینگر قومی شاہراہ کو بحال کرنے کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔

اے ڈی جی پی ٹریفک ٹی نامگیال نے ای ٹی وی بھارت کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ شاہراہ پر ابھی بھی پھسلن ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کا چلنا کافی خطرناک ثابت ہوگا۔

سرینگر ایئرپورٹ

انہوں نے کہا کہ اگر موسم بہتر رہا تو قریب دو بجے کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پہلے درماندہ گاڑیوں کو نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کل وادی کشمیر میں تازہ برفباری ہوئی تھی جس کے بعد عام زندگی کافی متاثر ہو گئی تھی۔ برفباری کی وجہ سے زمینی و فضائی سروس متاثر ہوئی تھی۔ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کل تمام پروازیں معطل ہو ہوگئی تھیں۔

وہیں موسم کی اگر بات کریں تو محکمہ موسمیات کے مطابق موسم میں آج شام سے مزید بہتری آئے گی البتہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کئی مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری باری ہونے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے 25 جنوری سے 31 جنوری تک خشک موسم رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details