'احاطہ وقار'کا افتتاح ریاست کی چیف جسٹس گیتا متل نے دس اپریل کو کیا تھا اور تب سے اب تک 300 سے زائد بزرگوں نے اندراج کرا کر اس ادارے کی رکنیت حاصل کی ہے۔
'احاطہ وقار' بزرگوں کے لیے خوشحالی کا ضامن 'احاطہ وقار' میں بزرگوں کو نہ صرف وقت گزارنے اور سکون سے بات چیت کرنے کی جگہ فراہم کی جاتی ہے بلکہ ان سے گھریلو مسائل کو حل کرنے کی صلاح بھی لی جاتی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے سکریٹری عدنان سعید کا کہنا ہے کہ " بزرگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہی 'عطا وقار' ہے۔ بزرگوں کی ہر طرح کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے لیگل سروسز ہر طرح کی خدمات کے لیے تیار ہے۔"
ان کا مزید کہنا ہے کہ "ہمارے بزرگ یہاں صرف تفریح کے لئے نہیں بلکہ پنشن اور دیگر مسائل کے حل کے لیے آتے ہیں اور آپس میں مشورہ کرتے ہیں۔ "