ترال: جنوبی کمشیر کے سب ضلع ترال کے دور افتادہ گاؤں درگڈ ستورہ میں محکمہ زراعت کی جانب سے ایک بیداری کیمپ کا انعقاد Awareness Program in Tral کیا گیا۔ کیمپ میں زون لرگام سے وابستہ زراعت کے ملازمین نے مختلف مرکزی معاونت والی اسکیمز کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔
اس حوالے سے پردھان منتری جن دھن یوجنا PM Jan Dhan Yojana اور دیگر اسکیمز کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ اس موقع پر لوگوں کی جانب سے کئی سوالات بھی پوچھے گئے جن کا ملازمین نے مدلل اور مفصل جواب دیا۔
لوگوں نے محکمہ زراعت کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے اور آج انھیں اس جانکاری سے بڑا فائده ملا ہے۔ اسحاق خان نام کے شخص نے بتایا کہ محکمے کی جانب سے انہیں گھر گھر آکر اس جانکاری کیمپ میں آنے کی دعوت دی گئی اور مفصل جانکاری فراہم کی گئی۔