وادی میں مسلسل ہورہی بارش اور خراب موسم کے دوران کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ڈی ڈی سی کنگن نے آج اپنے حلقے کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،ڈی ڈی سی کنگن تسمینہ عادل کپرا نے جے ای ایریگیشن توصیف احمد کے ساتھ بابا ہیدر کنال کا دورہ کیا، جہاں شدید بارش کی وجہ سے نہر کا ایک بند ٹوٹ گیا تھا، اس سے قبل وہ بلاک ڈیولپمنٹ آفس کے عہدیداروں کے ساتھ مذکورہ علاقہ کا دورہ کرچکی ہیں۔
Heavy Rain Affects Normal life in Ganderbal District
بعد ازاں ڈی ڈی سی نے مارگنڈ کے علاقے کا دورہ کیا ،جہاں نالہ سندھ پر ایک عارضی ٹنگچٹر پل سیلاب کی وجہ سے بہہ گیا تھا۔ ڈی ڈی سی نے بتایا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے متعلقہ کے محکمہ کے عملے تیار ہیں، ضلع کنٹرول روم تمام مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
بعد میں ڈی ڈی سی نے بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا معائنہ کرنے کے لیے اپنے حلقہ کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈی ڈی سی نے علاقوں کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ضرورت پڑنے پر علاقوں میں وہ بذات خود پہنچیں گی۔