سری نگر: جموں و کشمیر کے سری نگر پولیس کا کہنا ہے کہ راز داری کو یقینی بنانے کے لئے شہر میں صرف عوامی علاقوں کی فضائی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ بتادیں کہ پولیس ہائی ریزولیشن کمیرے والے ڈرونز کا استعمال کرکے سری نگر کے مشتبہ مقامات کی فضائی نگرانی رکھ رہی ہے۔ Aerial Surveillance in Public Areas
پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد سماج دشمن عناصر، مجرموں، عسکریت پسندوں اور ان کے معاونین کی تلاش کرنا ہے۔ سری نگر پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ’ہماری فضائی نگرانی ٹیمیں ہائی ریزولیشن کیمروں کے استعمال سے چوکس نظر رکھتے ہوئے مجرموں اور مفروروں وغیرہ کی تلاش میں ہے‘۔