اردو

urdu

ETV Bharat / city

گاندربل: سڑک حادثہ میں انجینئر ہلاک - قانونی لوازمات

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں کنگن تحصیل کے کشنمبل علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک انجینئر ہلاک ہوگیا۔

فوٹو
فوٹو

By

Published : Sep 24, 2021, 10:25 PM IST

اطلاع کے مطابق اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر محمد الطاف چیکا جوکہ پی ایم جی ایس وائی میں بطور انجینئر تعینات تھے اور کنگن سب ڈویژن میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

فوٹو

محمد الطاف کام کا معاینہ کرنے کے دوران جب کشنمبل پہنچے تو ان کی گاڑی اچانک قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔ اگرچہ مقامی لوگوں نے شدید زخمی حالت میں انہیں ہسپتال پہچانے کی کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر راستہ میں ہی دم توڑدیا۔

مزید پڑھیں:گاندربل: تودے گرنے سے مکان تباہ، مدد کی اپیل

اس واقع کے بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی، جس کے بعد لاش کے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا۔ جوں ہی انجینئر کی لاش ان کے علاقے احمد نگر بژھ پورہ سرینگر پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details