انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس نے اپنے مفادات کے لیے دہلی میں ریاست کے لوگوں کی صحیح ترجمانی نہیں کی۔
ان باتوں کا اظہار عوامی اتحاد پارٹی کے سرینگر پارلیمانی نشست کے امیدوارایڈوکیٹ بلال سلطان نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے دو خاندانوں نے ریاست کے تشخص کو پامال کیا اور لوگ کو ترقی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے ووٹ مانگ کر اقتدار حاصل کیا لیکن نہ تو ترقی نظر آرہی ہے اور نہ ہی مسئلے کشمیر کا حل ممکن ہو پایا ۔
'پی ڈی پی اور این سی نے کشمیر کے لیے کچھ نہیں کیا' انہوں نے پی ڈی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہوئے کہاکہ 2014کے اسمبلی انتخابات میں لوگوں نے پی ڈی پی کو موقع فراہم کیا تھا۔ تاہم اس سیاسی جماعت نے پی جی پی اور آر ایس ایس کے سوائے دہلی سے کچھ بھی نہیں لایا۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی وہ آج کے عام انتخابات میں عوامی اتحاد پارٹی پر بھروسہ کریں اور اس پارٹی کو پارلیمنٹ میں ریاست کی نمائندگی کرنے کا موقع فراہم کریں۔
بلال سلطان نےکہا کہ سرینگر پارلیمانی حلقے میں انتخابات کے دوران عوامی اتحاد پارٹی کو جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کا بھی ساتھ رہے گا۔