اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایل جی کے مشیر بصیر خان کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا - جموں و کشمیر انتظامیہ

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر خان کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

ایل جی کے مشیر بصیر خان کو عہدے سے فارغ کردیا گیا
ایل جی کے مشیر بصیر خان کو عہدے سے فارغ کردیا گیا

By

Published : Oct 5, 2021, 9:51 PM IST

جموں و کشمیر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ایڈمنسٹریٹو سکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری ایک حکمنامہ کے مطابق وزارت داخلہ کی سفارش کے بعد بصیر خان کو ایل جی کے مشیر کے عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل جی کے مشیر بصیر خان کا دورۂ بڈگام

بصیر خان سابق آئی اے ایس افسر تھے جنہیں مارچ 2020 میں ایل جی کا مشیر تعینات کیا گیا تھا۔ بصیر خان کشمیر سیول سروس افسر تھے جنہیں آئی ایس کا درجہ دیا گیا تھا۔ جب انہیں مشیر تعینات کیا گیا تھا تب وہ کشمیر کے صوبائی کمشنر تھے۔ قابل ذکر ہے کہ بصیر خان کے فارغ ہونے کے بعد ایل جی کے اب دو مشیر فاروق خان اور راجیو رائے بھٹناگر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details