سرینگر:جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ 'گزشتہ ہفتوں سے سرینگر۔جموں شاہراہ پر سیب سے بھری گاڑیوں درماندہ رکھنے سے میوہ صنعت اور سیب تاجروں کو نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں کہا کہ اپنی پارٹی نے گزشتہ ہفتے یہ معاملہ ایل جی انتظامیہ کے افسران کی نوٹس میں لایا تھا لیکن احکامات صادر ہونے کے بعد متعلقہ افسران نے ان پر عمل درآمد نہیں کیا ہے جس سے یہ معاملہ پیچیدہ ہوتا جارہا ہے۔ الطاف بخاری نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جو جموں کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں، اس معاملے کا نوٹس لیں تاکہ سیب صنعت کو بچایا جاسکے۔ Jammu and Kashmir Apple Industry
Apple Industry انتظامیہ سیب صنعت معاملے میں ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے - Apple Trucks Halt Issue
وادی کشمیر سے ملک کی مختلف ریاستوں میں بھیجے جانے والے سیب کی گاڑیوں کو شاہراہ پر روکنے کے معاملے پر ایل جی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے کہا کہ مطالبات کے باوجود بھی انتظامیہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے۔ Altaf Bukhari on Apple Halting
اس تعلق سے میوہ تاجروں کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ دو ہفتوں سے شاہراہ پر سیب ست بھری آٹھ ہزار گاڑیاں درماندہ ہیں جس سے سیب خراب ہورہے ہیں۔ گزشتہ دو روز میں تاجروں نے وادی کی تمام میوہ منڈیوں میں ہڑتال کی تاکہ انتظامیہ ان کے مسئلے کا حل تلاش کرے۔ Apple Trucks Halt Issue
وہیں اس معاملے میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں سیب سے بھری گاڑیوں کو شاہراہ پر نہیں روکا ہے بلکہ موسم کی خرابی سے شاہراہ پر دو روز ٹریفک متاثر رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہر روز سیب سے بھری تقریباً تین ہزار گاڑیوں کو جموں کی طرف روانہ کیا جارہا ہے۔