جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز کہا کہ 'جموں و کشمیر کے نوجوان آنے والے 25 برس میں قوم کی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا سکتے ہیں۔
سرینگر کے ڈل جھیل پر ایئر شو تقریب کے اختتام کے بعد تقریر کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ "وزیراعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ملک بے مثال ترقی کر رہا ہے‘۔
جموں وکشمیر آگے بڑھے گا تو ملک ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا: منوج سنہا انہوں نے ہا کہ طالبان کو اپنی پوری قوت مستقبل کے چیلنجز پر صرف کرنی چاہئے اور مذہب معاشرے تشکیل پر زور دینا چاہئے‘۔ انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ طلبا کو تعلیم کے علاوہ معاشی و تکنیکی جانکاری سے بھی واقف کروائیں تاکہ نوجوان نسل نئے بھارت کی تعمیر میں اپنا بہتر کردار ادا کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ جب جموں و کشمیر ریاست آگے بڑھے گی تو ملک ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔"
یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں بھارتی فضائیہ کا ایئر شو
اس موقع پر ایل جی نے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے نام بھی لیے جو بھارتیہ فضائیہ میں حصہ لے رہی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ "بھارتیہ فضائیہ لڑکیوں اور نوجوانوں کے خوابوں کو تعبیر دینے کے لیے تیار ہے اور میں اس موقع پر چاہتا ہوں کہ آپ سب قوم کی خدمت کے لیے تیار ہو جائیں۔"