دورے کے دوران انہوں نے سپائس پارک میں موجود پراسیسنگ یونٹ کے علاوہ ای آکشن سنٹر کا بھی جاٸزہ لیا۔ انہوں نے کہا یہ سپاٸس پارک زعفران کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین ذریعہ ہے۔
ایڈشنل سکریٹری نے افسروں سے کہا کہ وہ سپاٸس پارک میں کسانوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی رول ادا کریں، تاکہ ایک تو کسانوں کو زیادہ فاٸدہ ہو گا وہی زعفران کی صنعت کو بھی زیادہ فروغ مل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا سپاٸس پارک میں زعفران سے وابستہ کسانوں کو دی جانے والی سہولیات قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپاٸس پارک میں زعفران کے پھول کی پراسیسنگ کرنے سے زعفران کی کوالٹی بھی برقرا رہے گی اور کسانوں کو فائدہ بھی بہت زیادہ ہوگا۔