اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ: ترال۔نارستان میں عوامی دربار کا انعقاد

انتظامیہ نے نارستان ترال میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا۔ اس عوامی دربار کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے کی۔ جہاں لوگوں نے اپنے اپنے مسائل متعلقہ افسران کی نوٹس میں لائے جانے پر فوری طور پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کی۔

پلوامہ: ترال۔نارستان  میں عوامی دربار منعقد
پلوامہ: ترال۔نارستان میں عوامی دربار منعقد

By

Published : Oct 29, 2021, 9:56 AM IST

جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں مشکلات کے فوری ازالے کے لیے انتظامیہ نے نارستان ترال میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا گیا۔

اس عوامی دربار کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے کی، جس میں نارستان اور مضافاتی دیہات سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے موجود تھی۔

پلوامہ: ترال۔نارستان میں عوامی دربار منعقد

اس موقع پر تقریباً 22 محکموں کے افسران بھی موجود رہے۔ عوامی دربار میں دیگر لوگوں کے علاوہ بی ڈی او فاروق احمد موجود رہے۔

عوامی دربار کے دوران لوگوں نے اپنے اپنے مسائل متعلقہ افسران کی نوٹس میں لائے جانے پر فوری طور عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کی گئی۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا دربار تھا جس میں ہم نے اپنے مطالبات حکام کے سامنے رکھے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ان پر غور وخوض کیا جائے گا۔'

اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ آج کا عوامی دربار دور دراز کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا جس میں عوام نے بڑھ چڑھ کر شمولیت کی اور اس طرح کے پروگرام دیگر علاقوں میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔


اس کے بعد ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے حاجن کا دورہ بھی کیا اور وہاں عوامی نوعیت کے مسائل سنے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details