اردو

urdu

ETV Bharat / city

depriving Gujjar Bakrwal community of facilities: گوجر بکروال طبقہ کو سہولیات سے محروم کرنے کا الزام

ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندوہ بلاک کونسل کے چیئرمین محمد حنیف نے کہا کہ 'پنچائتی اراکین کی جانب سے مرتب کردہ پلان میں ردو بدل کر کے ڈوڈہ انتظامیہ (Doda administration) نے ان کے ساتھ سوتیلے پن کا برتاؤ کیا ہے۔

گوجر بکروال
گوجر بکروال

By

Published : Nov 21, 2021, 4:01 PM IST

جموں و کشمیر کےگوجر بکروال طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے محکمہ قبائلی امور کی جانب سے فراہم کردہ رقومات سے سب ڈویژن گندوہ کو محروم رکھنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بلاک کونسل چیئرمین چوہدری محمد حنیف نے کہا کہ پنچائتی اراکین کی جانب سے مرتب کردہ پلان میں ردو بدل کر کے ڈوڈہ انتظامیہ نے ان کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک کیا۔

گوجر بکروال

گندوہ میں منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی ڈی سی چیئرمین نے کہا کہ حکومت نے قبائلی علاقوں میں ماڈل ولیج تعمیر کرنے کی غرض سے ضلع انتظامیہ کو ڈیڑھ کروڑ روپے فراہم کئے اور اس کے لئے باقاعدہ طور پر پنچائتی اراکین نے ڈی ڈی سی و بی ڈی سی چیئرپرسنز کی موجودگی میں منصوبہ سازی بھی کی تھی۔ لیکن ڈوڈہ انتظامیہ نے انہیں اعتماد میں لئے بغیر اس پلان میں ردو بدل کیا اور مخصوص علاقہ کو ہی اس میں شامل کیا۔

بی ڈی سی چیئرمین نے کہا کہ بلاک گندوہ چلی، پنگل و چنگا میں مذکورہ طبقہ آبادی تقریباً بیس ہزار ہے ۔لیکن انتظامیہ نے اس کے باوجود حکومتی گائیڈ لائن کے خلاف ان رقومات کا استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ جن گاؤں کی نشاندہی کی گئی ہے ہمیں ان سے کوئی رنجش نہیں ہے لیکن حیرانگی اس بات پر ہے کہ ڈوڈہ انتظامیہ نے چار بلاکوں کو کیسے نظر انداز کیا؟

مزید پڑھیں:ڈوڈہ: کمشنر سیکرٹری ہردیش کمار نے ترقیاتی منصوبوں کے تعمیری کام کا جائزہ لیا

بی ڈی سی چیئرمین نے کہا کہ انتظامیہ ان کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک کررہی ہے۔ جس کی وہ شدید الفاظ میں اس کی مذمت کرتے ہوئے ایل جی انتظامیہ سے متعلقہ حکام کو جوابدہ بنانے وہ اس پلان کو نئے سرے سے ترتیب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details