سرینگر:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جموں و کشمیر یونٹ کے آرگنائزیشن جنرل سکریٹری اشوک کول نے منگل کے روز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سرینگر میں بھارت کے دسویں وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی چوتھی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔AB Vajpayee Remembered in Srinagar BJP Office
AB Vajpayee Remembered in Srinagar اٹل بہاری واجپائی کی چوتھی برسی پر سرینگر میں خراج عقیدت - AB Vajpayee Remembered in Srinagar BJP Office
سابق وزیر اعظم اور بی جے پی رہنما اٹل بہاری واجپائی کی آج چوتھی برسی ہے۔ اس موقع پر بی جے پی رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ Atal Bihari Vajpayee Death Anniversary
واجپئی کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اشوک کول کا کہنا تھا کہ 'وہ ایک قدآور لیڈر تھے اور ہمیشہ پارٹی کے حق میں کام کیا۔ سنہ 1980 سے لیکر انتقال تک پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا۔"Ashok Koul on Atal Bihari Death Anniversary
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'واجپئی کی جانب سے شروع کے گئی مہم جن میں سرو سکشا ابھیان، گرام سڑک یوحنا سے عوام کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔ جموں کے حوالے سے دوست بدلے جا سکتے ہیں لیکن پڑوسی نہیں اور جمہوریت، انسانیت اور کشمیریت کی بات کرنے والے بھی وہی تھے۔ اس لیے آج اُن کو یہاں یاد کیا جا رہا ہے۔"
مزید پڑھیں:
وادی میں ہر گھر ترنگا اور عسکریت پسندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اشوک کول کا کہنا تھا کہ 'گزشتہ دن تاریخی تھا۔ ہر جگہ ترنگا لہرایا گیا۔ بی جے پی نے بھی 80 ریلیاں نکالی گزشتہ ہفتے میں۔ پلوامہ میں 10 ہزار جھنڈے لہرانے گئے۔ عسکریت پسندی ختم ہونے کی دہلیز پر ہے اس لیے فرسٹریشن میں یہ حملے ہو رہے ہیں۔"
انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اشوک کول نے کہا کہ 'الیکشن کمیشن اپنا کام کر رہا ہے۔ اُنہوں نے ٹائم ٹیبل تیار کیا تھا شاید کوئی کمی رہ گئی جس کی وجہ سے اس میں تبدیلی کرنی پڑی۔ نومبر مہینے کے آخر یا دسمبر کے اولین ہفتے میں انتخابات کی تاریخ معلوم ہو جائے گی۔"