نمائندے کے مطابق ضلع کے منی سیکریٹیریت آرہامہ میں واقع پارک میں آنگن واڈی کارکنان اور ہیلپرس نے گورنر انتظامیہ کے خلاف زوردار نعرہ بازی کرکے احتجاج کیا بعد ازاں احتجاجی مظاہرین نے شوپیاں - سرینگر سڑک کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی آمد و رفت کے لے بند کر دیا۔
واضح رہے کہ ایک نئے قانون کے تحت آنگن واڑی ورکرز کو متعلقہ سرپنچوں اور کونسلروں سے حاضری سرٹیفیکیٹ لینے کے بعد تنخواہ ملے گی جسکے خلاف انہوں نے زبردست احتجاج کرکے گورنر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ ایسے احکامات جاری کرکے ان کے جذبات کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور یہ ’’کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘