یہ ملاقات سرینگر کے گپکار علاقے میں واقع راج بھون میں ہوئی جس کے دوران منوج سنہا نے ان کے ساتھ جموں وکشمیر میں لاگو کی جانے والی فلم پالیسی پر گفتگو کی۔
منوج سنہا نے اس ملاقات کے متعلق ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، 'ہم نے جموں وکشمیر میں لاگو کی جانے والے فلم پالیسی پر گفتگو کی۔ جموں وکشمیر کو دوبارہ بالی ووڈ فلم سازی کے لئے مشہور مقام بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔'
Bollywood Aamir Khan: منوج سنہا اور عامر خان کے درمیان کشمیر میں فلم پالیسی پر گفتگو - راج بھون
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور فلم ساز کرن راؤ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔
منوج سنہا اور عامر خان نے کشمیر میں فلم پالسی پر گفتگو کی
یہ بھی پڑھیں: 'پتھراؤ کرنے والوں کو نہ سرکاری ملازمت اور نہ ہی پاسپورٹ'
واضح رہے کہ عامر خان اور کرن راؤ گزشتہ ہفتوں سے وادیٔ کشمیر اور لداخ میں فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی شوٹنگ کے لئے آئے ہوئے ہیں۔