اردو

urdu

ETV Bharat / city

International Women's Week: راجوری میں یوم خواتین کے موقع پر پروگرام کا انعقاد - راجوری میں یوم خواتین کے ممکن صحت کلیان کی جانب سے تقریب کا انعاقد

ویمن ویلفئیرآفیسر ڈاکٹر انعم مرزا نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین مضبوط اور ناقابل تسخیر ہیں۔ انہوں نے کہا آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مختلف شعبہ جات میں خواتین اپنی پوشیدہ صلاحتیوں کے اظہار سے اپنی قابلیت کا لوہا منواتی ہیں، خواہ وہ شعبہ تعلیم و تدریس کا یو یا معیشت کا ،انجیئنرنگ کا میدان ہو یا امورخانہ داری کا، خواتین ہر محاذ پر پورے عزم و حوصلہ کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔MSK Rajouri Holds Awareness Camp To Celebrate Int’l Women’s Week -2022

پروگرام منعقد
پروگرام منعقد

By

Published : Mar 5, 2022, 10:27 AM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایم ایس کے یعنی ’ممکن صحت کلیان’ نامی اسکیم کے تحت عالمی یومِ خواتین کے پیش نظر ایک ہفتہ تک چلنے والی تقریب کا انعقاد کیا گیا Int’l women’s week: Awareness event held at Rajouri

ڈپٹی کمشنر راجوری وکاس کنڈل کی ہدایت پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایم او ڈبلیو سی ڈی، اور حکومت ہند کے تحت چلنے والی اسکیم ایم ایس کے کی جانب سے مشترکہ طورپر ڈان پبلک اسکول میں بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے،صنفی مسائل سے متعلق آگاہ کرنے اور اس کے علاوہ خواتین کی جانب سیاسی ، سماجی،اقتصادی اور ثقافتی میدان میں انکے نمایاں خدمات انجام دینے کے اعترا ف میں اس دن کا اہتمام کیا جا تا ہے۔

ویمن ویلفئیر آفیسر کی رکن ڈاکٹر انعم مرزا نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین مضبوط طاقتور اور ناقابل تسخیر ہیں۔ انہوں نے کہا آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مختلف شعبہ جات میں خواتین اپنی پوشیدہ صلاحتیوں کے اظہار سے اپنی قابلیت کا لوہا منواتی ہیں، خواہ وہ شعبہ تعلیم و تدریس کا یو یا معیشت کا ،انجینرنگ کا میدان ہو یا اور مور خانہ داری کا، خواتین ہر محاذ پر پورے عزم و حوصلہ کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔اور اسے کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں خواتین کی خدمات کے اعتراف کرنا چاہیے۔

خواتین و اطفال کے بہبودکی کی وزارت کی جانب سے خواتین کے لئے متعدد اسکیمز جیسے آسرا اسکیم،سکشم، ای شرم، سوکنیا سمریدھی یوجنا،خواتین پولیس اسٹیشن، شیلٹر ہوم، اولڈ ایج پنشن نیشنل اسکیم کے فائدہ اٹھانے پر بھی زور دیاگیا۔

اسکالرشپ پورٹل، جانی تحفظ یوجنا، آیوشمان بھارت، ہنر، ریاستی شادی کی امداد، اکیلی لڑکی کے لیے اسکالرشپ، اندرا گاندھی نیشنل ڈس ایبلٹی پنشن اسکیم، ایمپلائمنٹ، ایمپلائمنٹ کمپنی، جیسی اسکیمز سے طالبات کو آگاہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے گاندربل میں پروگرام


انہوں نے مزید کہا کہ تمام لڑکیوں کو خود شناسی موقع ملنا چاہیے۔ والدین اور معاشرے کی جانب سے خواتین کو خود مختار بنانے میں مدد کرنی چاہیے

اس موقع پر ایم ایس کے کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ناظمہ شیخ اور اسکول کے تمام ملازمین موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details