اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ: فورسز نے آئی ای ڈی کو کار سمیت اڑا دیا - جموں و کشمیر

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آئین گنڈ راجپورہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک سینٹرو کار زیر نمبر JK08B-1426 سے آئی ای ڈی برآمد کیا گیا۔

bbb
bbb

By

Published : May 28, 2020, 8:46 AM IST

Updated : May 28, 2020, 10:10 AM IST

فورسز نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور ڈسپوزل اسکواڈ نے آئی ای ڈی کو کار سمیت اڑا دیا۔

فورسز نے آئی ای ڈی کو کار سمیت اڑا دیا

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آئی ای ڈی کے متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں کو موقع پر بلایا گیا جس کے بعد اسے تباہ کر دیا گیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم آس پاس کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Last Updated : May 28, 2020, 10:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details