جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 31 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ 77 سرپنچ اور 334 خالی پنچ نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ڈی سی کے 31 حلقوں میں سے ووٹنگ ہوگی جن میں وادی کشمیر کے 14 حلقے اور جموں خطے کے 17 حلقے شامل ہیں۔
کشمیر خطے کے 14 ڈی ڈی سی حلقوں میں 124 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں جن میں 47 خواتین بھی شامل ہیں۔ وہیں جموں میں 17 حلقوں کے لیے 121 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 53 خواتین بھی شامل ہیں۔
چھٹے مرحلے میں 127 سرپنچ خالی آسامیاں ہیں جن میں 37 سرپنچ بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ 77 حلقوں میں مقابلہ ہوگا جن کے لیے 65 خواتین سمیت 229 امیدوار میدان میں ہیں۔
اس مرحلے کے لیے 2071 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 1208 جموں ڈویژن میں اور 863 کشمیر ڈویژن میں ہیں۔
اس مرحلے کے لیے پولنگ صبح 7 بجے سے ہوگی۔ جبکہ دن کے دو بجے ووٹنگ اختتام پذیر ہوگی۔
ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی 31 حلقوں کے لیے 7 لاکھ 48 ہزار 3 سو ایک رائے دہندگان ھق رائے دہی کے اہل ہیں۔ ان میں 3 لاکھ 90 ہزار 4 سو 32 مرد اور 3 لاکھ 57 ہزار 8 سو 69 خواتین شامل ہیں۔