اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈی ڈی سی انتخابات: ساتویں مرحلے پر ایک نظر

جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے کے تحت کل یعنی 16 دسمبر کو 31 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہونی ہے، جن میں سے 13 حلقے کشمیر کے اور 18 حلقے جموں سے ہیں۔

a look at the seventh phase of ddc elections
a look at the seventh phase of ddc elections

By

Published : Dec 15, 2020, 8:00 PM IST

جموں و کشمیر میں بدھ کے روز ہونے والی ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے کی پولنگ کے لیے تمام تر حفاظتی و دیگر ضروری انتظامات کو حمتی شکل دے دی گئی ہے اور پولنگ عملے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورسز کو اپنے اپنے پولنگ مراکز کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات: ساتویں مرحلے پر ایک نظر

جموں و کشمیر کل 280 ڈی ڈی سی انتخابی حلقے ہیں، جن میں سے پہلے چھ مرحلوں میں 221 حلقوں میں ووٹنگ ہوچکی ہے اور اب 59 حلقوں میں ووٹنگ ہونی ہے جن میں سے 31 انتخابی حلقوں میں بدھ کے روز ووٹنگ ہوگی، ان 31 انتخابی حلقوں میں سے 13 حلقے کشمیر میں جبکہ 18 حلقے جموں میں ہیں۔

جموں و کشمیر میں بدھ کے روز 31 انتخابی حلقوں میں پولنگ ہوگی اور اس مرحلے کی پولنگ کے لیے رائے دہندگان کی تعداد قریب 7 لاکھ ہے۔

ساتویں مرحلے کے لیے رائے دہندگان کی کل تعداد قریب چھ لاکھ نوے ہزار ہے، جبکہ اس مرحلے میں کل 298 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں جن میں سے148 کا تعلق کشمیر سے جبکہ 150 امیدوار صوبہ جموں کے ہیں۔

ساتویں مرحلے کی پولنگ کے لیے کشمیر میں 1068 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جبکہ جموں میں 785 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details