اردو

urdu

ETV Bharat / city

Small Fishes Found Dead in Mansbal Lake: جھیل مانسبل میں بڑھتی آلودگی، کثیر تعداد میں چھوٹی مچھلیاں مردہ پائی گئیں

گاندربل کی مانسبل جھیل Manasbal Lake میں چھوٹے سائز کی لاکھوں مچھلیاں مر کر پانی کی اوپری سطح پر آچکی ہیں۔ اس تعلق سے محکمۂ فشیریز Department of Fisheries کے ایک افسر نے جھیل میں بڑھتی آلودگی کا ذمہ دار مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ٹھہرایا ہے۔

Small Fishes Found Dead in Mansbal Lake
کثیر تعداد میں چھوٹی مچھلیاں مردہ پائی گئیں

By

Published : Feb 16, 2022, 5:06 PM IST

گاندربل کے مانسبل جھیل میں کثیر تعداد میں چھوٹی مچھلیاں مردہ پائی گئی Large Number of Small Fishes found Dead in Manasbal Lake ہیں، جس کی وجہ سے محکمۂ فشیریز اور اس کاروبار سے وابستہ افراد کو کافی نقصان ہوا ہے۔ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ' اس جھیل میں چھوٹے سائز کی لاکھوں مچھلیاں مر کر پانی کی اوپری سطح پر آچکی ہیں۔

محکمۂ فشیریز کے ایک افسر نے چھوٹی مچھلیوں کے مرنے کی وجہ یہ بتائی کہ اس وقت مانسبل جھیل میں پانی کی سطح ڈھائی فٹ نیچے چلی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ مچھلیاں مر رہی ہیں۔

جھیل مانسبل میں بڑھتی آلودگی

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اس وقت ننی نارہ کے مقام پر پارک تعمیر کرانے میں مشغول ہے، جس کے لیے جھیل کا گیٹ کھول کر پانی کی سطح کو کم کیا جارہا ہے، ممکن ہے کہ پانی کی سطح کم ہونے سے چھوٹی مچھلیاں مرگئی ہوں۔

افسر نے چھوٹی مچھلیوں کے مرنے کی دوسری وجہ یہ بتائی کہ 'اس جھیل کے آس پاس آباد لوگوں کے گھروں سے نکلنے والی گندگی اسی جھیل کے پانی میں مل جاتی ہے، جس کی وجہ سے یہ پانی آلودہ ہوتا جارہا ہے اور مچھلیاں مر رہی ہیں۔

محکمۂ فشیریز کے افسر نے مچھلیوں کے مرنے اور جھیل میں بڑھتی آلودگی کا ذمہ دار مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ٹھہرایا ہے۔

واضح رہے کہ اس جھیل کی دیکھ بھال کے لیے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید نے ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا تھا جس کا مقصد اس جھیل کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا اور اس کی دیکھ بھال کرنا تھا۔ تاہم اب سارا معاملہ اس کے برعکس ہو رہا ہے، ایک وقت تھا کہ اس جھیل کا پانی کشمیر کی دوسرے جھیلوں کے مقابلے زیادہ شیریں مانا جاتا تھا، لیکن اب حالت یہ ہے کہ اس جھیل کی چھوٹی مچھلیاں مر رہی ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details