جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ملک پورہ علاقہ میں واقع رہائشی مکان میں آتشزدگی کے سبب لاکھوں روپے کی املاک جل کر خاک ہوگئی۔
پلوامہ میں دو منزلہ عمارت میں آتشزدگی قصبہ پلوامہ کے ملک پورہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے عبدل احمد ملک کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھے آگ نے دو منزلہ مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کی وجہ سے مکان کے اندر موجود لاکھوں روپے کا املاک جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔
فائر بریگیڈ کے عملہ اور مقامی لوگوں نے اگرچہ آگ کو بجھانے کی کوششیں کی تھی، لیکن تب تک مکان میں موجود املاک پوری طرح سے جل کر راکھ ہوچکا تھا ۔آتشزدگی کے اس واقعہ میں لاکھوں روپے کے مالی نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔
ممقامی لوگوں نے کہا کہ اس محلے کی اندرونی اور باہر راستوں پر لوگ اپنی گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کو چلنے پھرنے میں مشکلات پیش آتی ہے اور ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو اس راستے سے نکلنا مشکل ہوتا ہے۔ اگرچہ فائر بریگیڈ کی گاڑی جلدی ہی علاقہ میں پہنچ گئی تھی، لیکن گاڑیوں کی غلط پارکنگ کی وجہ سے انہیں پہنچے میں وقت لگا۔ جس کی وجہ سے مکان میں موجود لاکھوں روپے کے املاک کو نقصان پہنچا۔وہیں
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ علاقہ میں رانگ پارکنگ کے حوالے سے اقدامات اٹھایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہو۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ آگ متاثر خاندان کو معاوضہ دے تاکہ کورونا اور لاک ڈاؤن میں انہیں کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔