اردو

urdu

ETV Bharat / city

بڈگام: سیاحت کے فروغ کے لیے دودھ پتھری میں رنگارنگ پروگرام - دودھ پتھری میں 53 آر آر کی جانب سے فیسٹول کا انعقاد

پروگرام کا مقصد دودھ پتھری بڈگام کی جانب سیاحوں کو راغب کرنا تھا۔ پروگرام میں کئی کلچرل پروگرام منعقد کئے گئے، جس میں کشمیری رُف، پنجابی بھانگڈا، بانڈ پائتھر کے ساتھ ساتھ آرمی میں تعینات سکھ اہلکاروں نے اپنے کرتب دکھائے۔

سیاحت کے فروغ کے لیے دودھ پتھری میں رنگارنگ پروگرام
سیاحت کے فروغ کے لیے دودھ پتھری میں رنگارنگ پروگرام

By

Published : Oct 4, 2021, 7:39 PM IST

Updated : Oct 4, 2021, 9:04 PM IST

بڈگام کے سیاحتی مقام دودھ پتھری میں 53 آر آر کی جانب سے فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں فوج کی پندرھویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وہیں جی او سی ویکٹر فورس کے علاوہ ڈی سی بڈگام، ایس ایس پی بڈگام کے علاوہ فوج کے کئی اعلیٰ افسران بھی موجود رہے۔ پروگرام میں بھاری تعداد میں اسکولی بچوں اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

بڈگام: سیاحت کے فروغ کے لیے دودھ پتھری میں رنگارنگ پروگرام
پروگرام کا مقصد دودھ پتھری بڈگام کی جانب سیاحوں کو راغب کرنا تھا۔ پروگرام میں کئی کلچرل پروگرام منعقد کئے گئے، جس میں کشمیری رُف، پنجابی بھانگڑا، بانڈ پائتھر کے ساتھ ساتھ آرمی میں تعینات سکھ اہلکاروں نے اپنے کرتب دکھائے۔


وہیں اس دوران گھوڑ سواری کو فروغ دینے کے لئے ریس منعقد کی گئی، اس کے علاوہ موٹر اے ٹی ایس ریس بھی ہوئی، پروگرام میں انتظامیہ کی جانب سے کئی اسٹالس بھی لگائے گئے تھے۔ لوگوں نے پروگرام منعقد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام یہاں منعقد کرانے سے سیاح آئیں گے اور یہاں کے مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے ذرائع بھی فراہم ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ یہاں پر بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ سڑک اور موبائل نیٹ ورک کی سہولت فراہم کرائے، تاکہ یہاں جو سیاح آتے ہیں ان کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


اس دوران چنار کارپس کے جی او سی ڈی پی پانڈے نے میڈیا سے کہا کہ 'آرمی کی جانب سے دودھ پتھری میں سیاحت کے فروغ کے لیے ایسے پروگرامز منعقد کرائے جاتے ہیں۔ اس دوران ان سے جب اوڑی میں برآمد کیے گئے منشیات کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ڈرگس اسمگلنگ برے کاموں کو پھیلانے کا ایک ذریعہ ہے اور یہ صرف کشمیر میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں انجام دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اس معاملے کو دیکھ رہی ہے اور اس سلسلے میں پولیس بہت عمدہ کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات سے نوجوانوں کو دور رکھنے کے لئے وہ انتظامیہ کے ساتھ ہیں۔

Last Updated : Oct 4, 2021, 9:04 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details