سرینگر:ہیروئن اور براؤن شوگر جیسے خطرناک نشے کے استعمال سے جہاں نوجوان بری طرح متاثر ہورہے ہیں وہیں اس نشے کو انجکشن کی صورت میں لینا عام سی بات ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں اب منشیات کا عادی ہر تیسرا نوجوان ہیپاٹائٹس سی کی بیماری میں بھی مبتلا پایا جارہا ہے۔ Heroin Drug Lead To Hepatitis C
منشیات کے عادی 70 فیصد ہیپاٹائٹس سی کی بیماری میں مبتلا انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز Institute of Mental Health and Neuroscience کے اعداد و شمار کے مطابق ہیروئن کی لت میں مبتلا تقریباً 70 فیصد ہیپاٹائٹس سی کی بیماری کی زد میں آچکے ہیں۔ جی ایم سی کے ڈرگ ڈی ایڈیکشن سینٹر کے انچارج ڈاکٹر یاسر راتھر کہتے ہیں کہ ہیروئن کا انجیکشن لگاتے وقت ایک ہی سوئی کئی بار استعمال کرنے سے ہیپاٹاٹس سی کی بیماری سے نشہ کرنے والوں کے جگر متاثر ہورہے ہیں، جبکہ ایچ آئی وی کے امکانات ابھی باقی ہیں۔ منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں ہورہے اضافے کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ہر روز 20 سے 30 نئے منشیات کے عادی علاج کی خاطر ہسپتال لائے جاتے ہیں جن میں ان نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے جو کہ براؤن شوگر اور ہیروئن کا استعمال فائل یا انجیکشن کی صورت میں کرتے ہیں۔
ماہر نفسیات ڈاکٹر ارشد حسین کہتے ہیں کہ وادی میں نفسیاتی مریضوں میں مجموعی طور پر ہیپاٹائٹس سی کی بیماری کافی کم دیکھنے کو ملتی تھی لیکن نشلیی ادویات ہیروئن اور دیگر منشیات سوئی کے ذریعے استعمال کرنے والے 70 فیصد سے زائد افراد اب ہیپاٹائٹس سی کی بیماری سے جوجھ رہے ہیں ایسے میں اگر فوری طور ان نشیلی ادویات کے استعمال پر قابو نہیں پایا گیا تو آگے جاکے یہ بیماری خطرناک رخ اختیار کر سکتی ہے۔Heroin Addiction Lead to Hepatitis C
مزید پڑھیں:
کچھ عرصے سے وادی کشمیر میں ہیروئن اور براؤن شوگر آسانی سے دستاب ہونے لگا ہے جس وجہ سے نوجوان ان نشہ آور چیزوں کا استعمال انجیکشن کی صورت میں زیادہ کرنے لگے ہیں۔ جو کہ نہ صرف جان لیوا ہے بلکہ ایک خطرناک رجحان بھی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ ہیپاٹائٹس سی کافی خطرناک بیماری ہے۔کیونکہ یہ بیماری بنا کسی علامت کے آہستہ آہستہ جگر کو بری متاثر کرتی ہے۔ ایسے میں یہ پھر منشیات کے عادی افراد کے لواحقین پر دوہرا بوجھ بن جاتا ہے۔
ہیروئن اور برون شوگر کا نشہ کرنا اب صرف آسودہ حال گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں تک ہی محدود نہیں رہا ہے بلکہ ہر طبقے کے نوجوان اس لت میں مبتلا ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: