اردو

urdu

ETV Bharat / city

Weekend Lockdown in Srinagar: ہفتہ وار کورونا لاک ڈاؤن جاری - سرینگر میں کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بند

مسلسل تیسرے ہفتے بھی وادی کشمیر کے سبھی 10 اضلاع میں جموں و کشمیر انتظامیہ کے عین مطابق جمعہ کی دوپہر2 بجے سے 64 گھنٹوں کے ہفتہ وار لاک ڈاؤن نافذ Weekend Lockdown in Srinagar ہے۔ اس درمیان سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی تمام کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بند Business & Commercial Activities Closed ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ بھی جام ہو گیا ہے۔

64-hours-covid-lockdown-continues-in-j-and-k-all-business-and-commercial-activities-closed-in-j-and-k
ہفتہ وار کورونا لاک ڈاؤن جاری

By

Published : Jan 29, 2022, 4:28 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے کیسز میں بے تحاشہ اضافے Covid Surge in J&K کے پیش نظر یوٹی انتظامیہ نے 64 گھنٹوں کا ہفتہ وار لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان 64Hours Covid Lockdown in J&K کیا تھا۔

مسلسل تیسرے ہفتے بھی وادی کشمیر کے سبھی 10 اضلاع میں یوٹی انتظامیہ کے عین مطابق جمعہ کی دوپہر2 بجے سے 64 گھنٹوں کا ہفتہ لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔

ہفتہ وار کورونا لاک ڈاؤن جاری

جمعہ کی دوپہر سے سرینگر کے لال چوک اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پولیس نے لاؤڈ اسپیکرس کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے دکانداروں کو اپنی دکانیں بند کرنے کو کہا ،جبکہ ریڈی والوں اور چھاپڑی فروشوں کو بھی اپنے اپنے اسٹال ہٹانے کو کہا گیا۔

ہفتہ وار کورونا لاک ڈاؤن کے چلتے ہفتے کے روز سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی تمام کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ بھی جام ہو گیا ہے۔ ایسے میں تمام بازار سنسان پڑگے۔

مزید پڑھیں:Lockdown impact on Kashmir Economy: ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ کرکے تاجر پیشہ افراد کو مزید پریشان نہ کیا جائے


سٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے جموں وکشمیر میں ہر جمعہ 2 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک غیر ضروری نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہیں

اس بیچ جموں وکشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4354 مثبت کیسز درج کئے گئے ہیں۔ جن میں کشمیر میں 2914جبکہ جموں صوبے میں 1440 شامل ہیں ۔اس بیچ 5 مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔کشمیر کے 2 اور جموں کے 3 مریض اپنے جانیں گھنوا بھیٹے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details