کورونا ویکسین کی خوراکیں ضائع ہونے کی کئی وجوہات گردانی جاتی ہیں۔
صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈولو نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا کی خوراکوں کے ضائع ہونے کی شرح 6.6 ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر کوویکسین، کوویشیلڈ کی شیشی میں 10 خوراکیں ہوتی ہیں اور شیشی کھولے جانے کے بعد اس میں موجود سبھی10خواراکیں 4 گھنٹے کے اندر اندر استعمال میں لانی لازمی ہیں اور اگر ان خوراکوں کو وقت مقررہ پر استعمال میں نہیں لایا گیا تو یہ ضائع ہو جاتی ہیں۔