اردو

urdu

ETV Bharat / city

Earthquake Jolts in Kashmir Valley: جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

جموں و کشمیر میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے زلزلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریختر پیمانے پر زلزلہ کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔

کشمیر میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے
کشمیر میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے

By

Published : Feb 5, 2022, 10:26 AM IST

Updated : Feb 5, 2022, 12:05 PM IST

وادی کشمیر میں ہفتے کی صبح زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ کئی علاقوں میں دیواریں گرنے اور مکانوں کے دیواروں میں دراڑیں ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جموں و کشمیر میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت5.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان – تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور یہ زلزلہ جھٹکے ہفتے کی صبح 9 بجکر 45 منٹ پر آیا۔ اس زلزلے کے جھٹکے دلی میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔ وادی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر سڑکوں پر نکل آئے اور ہر سو خوف و ہراس پھیل گیا۔

وسطی کشمیر کے چرار شریف میں واقع علمدار کشمیر حضرت نورالدین نورانی(رح) کے آستان عالیہ کا مینار ذرا خم ہوگیا ہے۔ آستان عالیہ کے متولی حاجی محمد یونس نے یو این آئی کو بتایا کہ ہمارے اعتقاد کے مطابق علمدار کشمیر نے آنے والی آفت کو ٹالا اور وبائی صورتحال بھی ختم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو مطلع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ایسے دو واقعے پیش آئے ہیں اس سے پہلے ایک ایسا ہی واقعہ خانقاہ معلیٰ میں پیش آیا تھا۔

جموں وکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر کے علاوہ دیگر کئی اصلاع میں آج صبح تقریباً 9 بجے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ ریختر پیمانے پر اس کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ زلزلہ کے جھٹکے وسطی کشمیر کے اضلاع سرینگر اور گاندربل کے علاوہ شمالی و جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ وہیں بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی رپورٹس میں کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے زلزلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریختر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

Earthquake in Doda: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں 4.0 شدت کا زلزلہ


بعض اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق وادی میں کہیں کہیں دیواریں گر آئی ہیں مکانوں کے دیواروں میں بھی دراڑیں ہوئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Last Updated : Feb 5, 2022, 12:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details