اردو

urdu

ETV Bharat / city

'زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا'

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو نے کہا کہ 'جموں وکشمیر میں بہت جلد 30 سے 40 ہزار نوجوانوں کو پولیس سمیت مختلف محکموں میں تقررات کیے جائیں گے جس کا عمل پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے۔

30 سے 40 ہزار نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے: لیفٹیننٹ گورنر مرمو

By

Published : Nov 18, 2019, 8:37 PM IST

انہوں نے کہا کہ تقررات کا عمل کم وقت میں مکمل کیا جائے گا اور اس میں شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر مرمو پیر کے روز یہاں منی گام پولیس تربیت سنٹر میں منعقدہ ریاستی پولیس کے 1043 اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ریاستی پولیس سربراہ دلباغ سنگھ اور دوسرے سول و پولیس عہدیدار موجود تھے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: 'ہم مزید نوجوانوں کو پولیس فورس میں بھرتی کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم نے مختلف محکموں میں بھرتی عمل شروع کر رکھا ہے اور تقررات کے عمل میں شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہماری کوشش ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کے لئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔ ہم مختلف محکموں میں 30 سے 40 ہزار نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے۔ یہ نوکریاں فاسٹ ٹریک بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details