بڈگام میں کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بڈگام میں کورونا وائرس اب کنٹرول میں تاہم ابھی یہ مہلک بیماری ختم نہیں ہوئی ہے۔ ان باتوں کا اظہار ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڈگام میں اب کورونا وائرس کے 84 فعال معاملے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع میں مثبت معاملوں کی شرح اب مزید کم ہوکر2 فیصد ہو گئی ہے۔
شہباز احمد مرزا نے کہا کہ جیسے کہ پینتالیس سال سے زائد عمر کے افراد کی سو فیصد ٹیکہ کاری ہوئی ہے، اسی طرح اب بقیہ لوگوں کے لئے بھی مہم جاری ہے اور بہت جلد ضلع میں تمام افراد کا ٹیکہ لگایا جائیگا ۔
ڈی سی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کووڈ گائڈ لائنز پر عمل کرتے رہیں، ماسک پہننے اور بھیڑ بھار علاقں میں ن جائیں سے بچےانہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ عیدالضحٰی کی نماز گھر میں ہی ادا کرنے کی کوشش کریں۔ڈی سی نے کہا کہ عید گاہوں اور مساجد میں پچیس سے زائد افراد کو نماز ادا کی اجازت نہیں ہوگی ۔