سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انڈین اکیڈمی آف پیڈیا ٹریکس کے صدر نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی۔ جب کہ جی ایم سی سرینگر کی پرنسپل ڈاکٹر سائمہ رشید، این ایچ ایم کے ڈائریکٹر یاسین چودھری، ماہر اطفال اور پروفیسر اینڈ جی ایم سی سرینگر ڈاکٹر مظفر جان، انڈین اکیڈمی آف پیڈیا ٹریکس کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر وینت سکسینہ بھی ایوان صدارت میں موجود رہیں۔ اس کے علاوہ کانفرس میں وادی اور ملک کی دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹروں کی ایک کہشاں بھی دیکھنے کو ملی۔ National Neuro Pedicon 2022 conference
اس موقع پر ڈاکٹر مظفر جان نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 33 برس بعد کشمیر میں یہ کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔ اور اس طرح کی کانفرنس کافی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ بچوں میں اعصابی بیماری عام ہیں اور ہسپتال کے داخلے میں 10 سے 15 فیصد ایسے بچے دیکھنے کو مل رہے ہیں جوکہ اعصابی بیماریوں سے جوج رہے ہوتے ہیں ۔ایسی کانفرنس بہتر علاج کی خاطر ماہرین کو اپنے تجربات اور خیالات کو باٹنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ National Neuro Pedicon Conference
'نیوروپیڈیکون 2022' عنوان تحت اس سہ روزہ کانفرنس میں نہ صرف بچوں کے ماہر ڈاکٹر بلکہ ملکی سطح کے کئی نامور نیرولوجسٹ بھی اپنے تجربات اور خیالات ساجا کررہے ہیں ۔جبکہ ملک کے مختلف ریاستوں کے تقریبا 6 سو ڈاکٹرز اس کانفرنس میں حصہ لے رہیں۔ Neuro Pedicon conference after 33 years in srinagar