اردو

urdu

ETV Bharat / city

District Hospital Ganderbal 200 Vacancies: گاندربل کے ضلع اسپتال میں 200 آسامیاں خالی - گاندر بل اسپتال میں طبی عملے کی کمی

گاندربل ضلع اسپتال District Hospital Ganderbal کے پی آر او کے ایک رکن کی جانب سے آرٹی آئی کی ایک درخواست کے جواب میں ایم ایم شجاع نے کہا کہ اسپتال میں 200 اسا میاں خالی ہیں-

ضلع اسپتال
ضلع اسپتال

By

Published : Dec 11, 2021, 6:26 PM IST

Updated : Dec 11, 2021, 10:48 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندر بل کے اسپتال میں مجموعی طورپر 200 اسامیاں Around 200 Posts Vacant at District Hospital Ganderbal

خالی ہیں۔

ضلع اسپتال

ان خالی اسامیوں میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکس اور ٹیکنیک اسٹ اف شامل ہیں۔ اس ہسپتال میں مختلف شعبوں کے کُل ڈاکٹروں کی 28 آسامیاں خالی District Hospital Ganderbal 200 Vacancies ہیں۔ اس کے علاوہ میڈیکل آفیسرز کی 20 آسامیاں بھی خالی ہیں۔

اسپتال میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف فارمسسٹ، فزیوتھرایسٹ سمیت ٹیکنیکل اسٹاف اور دیگر ورکنگ سٹاف کی آسامیاں خالی ہیں- اس کے علاوہ hسپتال میں فارماسسٹ کی 20 آسامیاں بھی خالی ہیں۔

مذکورہ اسپتال کےپی آر او کے ایک رکن کی جانب سے آرٹی آئی کی ایک درخواست کے جواب میں ایم ایم شجاع نے کہا کہ اسپتال میں 200 اسا میاں خالی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسپتال میں سات ڈاکٹرز ہیں۔جو گذشتہ پانچ سالوں سے کام کر رہے ہیں۔جبکہ گذشتہ تین سالوں میں دس ڈاکٹرز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

اسپتال سے متعلق آر ٹی آئی کے ایک سوال کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ضلع اسپتال میں گذشتہ پانچ سالوں سے چار میڈیکل آفیسرز،ایک کنسلٹنٹ سرجن،کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ اور کنسلٹنٹ اینستھیٹک کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ اسپتال مار چ 2020 سے جون 2021 تک کورونا سے متاثر مریضوں کے لئے وقف تھا۔ بتایاجارہا ہے کہ ضلع اسپتال میں ایک ایمرجنسی روم قائم کیا گیا ہے۔ اور سکیشن میں عملہ روسٹر کے مطابق کا کر رہا ہے۔ عملے کے آرکان کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی گئی ہے۔

مقامی باشندوں نے اس معاملہ پر بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اسپتال میں معقول انتظام نہیں ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال میں مذکورہ اسامیوں کو جلد ازجلد پورا کیا جائے۔

اس بارے میں جب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے مذکورہ معاملہ سے اعلی حکام کو واقف کرایا ہے تاکہ ضلع گاندر کے اسپتال میں مریضوں کو کسی قسم کی پریشاینی نہ ہو۔تاہم ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

Last Updated : Dec 11, 2021, 10:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details