شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور کے شالیمار کالونی کراسنگ پر جموں کشمیر پولیس، 22 آر آر فوج اور 179 سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ دوزمینی کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کے قبضے سے ایک ہاتھ گولہ کے علاوہ اہم دستاویزا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سوپور پولیس نے ان کی پہچان ضلع کپواڑہ کے نتنسو علاقہ آصف رشید وار ولد عبدالرشید وار اور الطاف حسین نجار ولد عبدالاحد نجار ساکن نتنسو کے طور ہوئی ہے۔