اردو

urdu

ETV Bharat / city

طلبا کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد دو کوچنگ سینٹر بند - وادی کشمیر

ضلع سرینگر کے دو کوچنگ سینٹر میں طلبا کا کووڈ 19 ٹسٹ مثبت آنے کے بعد کوچنگ سینٹر پانچ پانچ روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

2 coaching centres closed after students test positive
طلبا کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد دو کوچنگ سینٹر بند

By

Published : Apr 11, 2021, 10:54 AM IST

ہفتے کے روز سرینگر کے مضافاتی علاقے نشاط میں قائم الن نامی کوچنگ سینٹر میں زیر تعلیم تین طالب علموں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سینٹر میں رابطے میں آنے والے دیگر طلبا کی بھی ماس ٹیسٹنگ عمل میں لائی گئی اس دوران مزید دو طلبا کورونا متاثر پائے گئے۔جس کے فورا بعد ضلع انتظامیہ سرینگر نے مذکورہ کوچنگ سینٹر کو پانچ دن تک بند کرنے کا حکم صادر کیا ۔البتہ کوچنگ سینٹر میں زیر تعلیم بچوں کی خاطر آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ادھر شہر سرینگر کے صدربل علاقے میں قائم کوچنگ سینٹر میں 6طلبا کورونا مثبت پائے جانے کے بعد اسے تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔

ضلع انتظامیہ سرینگر نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم نجی کوچنگ سینٹرز اور ٹیوشن سینٹروں کے مالکان اور منتظمین کو یہ سخت ہدایات دی ہے کہ طلبا و طالبات کے کلاس لیتے وقت سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے اور اگر کسی بھی طالب علم میں کورونا کے آثار دکھائی دیتے ہیں تو اس کا فوری ٹیسٹ کرانے کے ساتھ ساتھ لازمی احتیاطی اقدامات بھی بروئے کار لائیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہوش ربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوٹی میں 1005 نئے مثبت معاملات درج کیے گئے جبکہ 6 مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔

اس دوران وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ کورونا مثبت معاملات سامنے آرہے ہیں جو کہ تشویش کی بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details