اردو

urdu

ETV Bharat / city

DGP Dilbag Singh on 2021 Operations: سو آپریشن میں 182عسکریت پسند مارے گئے - جموں و کشمیر میں یو اے پی اے ایکٹ کے ملازمین

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے آج جموں کشمیر پولیس کا 2021 کے کام کاج کے بارے میں جموں میں سالانہ پریس کانفرنس منعقد DGP Dilbag singh Press Conference کی۔ اس موقع پر انہوں کہا کہ سال 2021 میں جموں وکشمیر میں 182 عسکریت پسند مارے گئے Militants Killed in 2021 ہیں جن میں 44 ٹاپ کماندر بھی شامل ہیں۔

182 Miltants Including 44 Top Commanders And 20 Foreigners Killed In J&K In 2021 says DGP Dilbag Singh
جموں و کشمیر میں سال 2021 میں 182عسکریت پسند مارے گیے

By

Published : Dec 31, 2021, 7:17 PM IST

جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے آج جموں میں جموں و کشمیر پولیس کے سال 2021 کے کام کاج کے بارے میں سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب DGP Dilbag Singh Press Conference کیا۔

پرس کانفرنس میں دلباغ سنگھ نے کہا کہ سال 2021 میں جموں و کشمیر میں 182 عسکریت پسند مارے گئے ہیں جن میں 44 ٹاپ کمانڈر اور 20 غیر ملکی عسکریت پسند شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جاتا ہے تاکہ وہ بندوق کا راستہ اختیار کر لیں۔

جموں و کشمیر کے ڈی جی پی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پچھلے تیس برسوں سے پاکستان کی طرف سے عسکریت پسندی کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، تاہم جموں و کشمیر پولیس پاکستان کے ناپاک ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دیتی ہے۔

جموں و کشمیر میں سال 2021 میں 182عسکریت پسند مارے گیے

انہوں نے سال 2021 میں جموں و کشمیر پولیس کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سال ایسے72 عسکریت پسندوں کو مار گرایا گیا جنہوں نے اسی سال بندوق کا راستہ اختیار کیا تھا جبکہ 134 نوجوانوں نے اس سال بندوق کا راستہ اختیار کیا جن میں اب محض 40 زندہ بچے ہیں۔ ہم امید ظاہر کر رہے ہیں کہ وہ نوجوان ہتھیار چھوڑ کر واپس آئیں جنہوں نے بندوق کا راستہ اختیار کیا ہے۔


دلباغ سنگھ نے کہا کہ سال 2021 میں جموں و کشمیر میں احتجاج بہت ہی کم دیکھنے کو ملے۔ پتھر بازی کے کیسز میں نمایاں کمی درج Stone Pelting Cases In J&K کیگئی۔ انہوں نے پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی سے متعلق کارروئی میں متعدد افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ Public Safety Act In J&K عائد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:171Militants Killed During 2021 in J&K: سال 2021 میں 171 عسکریت پسند ہلاک

دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر مں 497 افراد کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ افراد جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کو فروغ دینے میں ملوث ہیں۔


دلباغ سنگھ نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نارکوٹک ڈرگس کو کشمیر میں پاکستان کی طرف سے لایا جارہا ہے تاکہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کو نارکوٹک سے حاصل ہونے والے پیسے کا استعمال کرکے عسکریت پسندی کو فروغ دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details