سرینگر:جموں و کشمیر کے سولہ کشمیر ایڈمیسنٹریٹو سروس افسران کو صدر ہند نے سول سروس ضابطوں کے مطابق آئی اے ایس سروس میں تقرری کی ہے۔JK Officers Inducted into IAS
مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق طلعت پرویز اقبال روہیلہ، رخسانہ غنی، ریحانہ بتول، میر طارق علی، امت شرما، ناظم ضیاء خان، شکیل الرحمان راتھر، پردیپ کمار، راہول شرما، نریندر سنگھ بالی، اعجاز احمد بھٹ، حشمت علی یاتو، ماجد خلیل احمد درابو، محمد اکبر وانی، شیخ ارشد ایوب اور راجیش شرما کو آئی اے ایس کاڈر میں شامل کیا گیا ہے۔
مرکزی سرکار کے حکمنانے کے مطابق صدر ہند نے سول سروس رولز و ریگولیشن کے مطابق ان افسران کو جموں و کشمیر کاڈر کے تحت آئے اے ایس میں تقرری کی ہے۔یہ افسران طویل عرصے سے آئی اے ایس کاڈر میں تقرری کے منتظر تھے تاہم آج صدر ہند نے ان کی تقرری کو ہری جھنڈی دے دی۔