جموں و کشمیر میں کورونا کے فعال معاملوں میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 157 کورونا سرگرم معاملے درج کئے گئے ہیں جن میں 52 جموں اور 105 کشمیر میں پائے گئے ہیں۔ جموں کے مقابلے کشمیر میں کورونا کے کیسز میں زبردست اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 128836 کورونا کیسز پائے گئے ہیں جن میں 1410 معاملے فعال ہیں جبکہ 1983 افراد اس وبا سے انتقال کر گئے ہیں۔
جموں و کشمیر میں کورونا لہر کی واپسی، 157 نئے معاملے درج
رواں ماہ سے خطہ میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ فروری ماہ تک یہاں کووڈ 19 معاملوں میں زبردست کمی آئی تھی جبکہ فعال معاملوں کی تعداد 600 سے کم ہو گئی تھی۔
وہیں اگر صحتیابی کی بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81 افراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 125443 ہو گئی ہے۔ رواں ماہ سے خطہ میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ فروری ماہ تک یہاں کووڈ 19 معاملوں میں زبردست کمی آئی تھی جبکہ فعال معاملوں کی تعداد 600 سے کم ہو گئی تھی۔
خیال کیا جاتا تھا کہ جموں و کشمیر کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گیا ہے لیکن کورونا کی دوسری لہر سے انتظامیہ اور عوام، دونوں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ اس وبا سے نجات مل سکے۔