جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع کے مچھپونہ گاؤں میں ایک خفیہ جانکاری ملنے کے بعد ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ اس کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ایک شخص کو غیرقانی طور شراب اور خشخاش فروخت کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔
اس شخص کی شناخت پنجاب کے رہائشی ارجندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔اس شخص کے پاس سے 141 شراب کی غیر قانونی بوتلیں اور بھاری مقدار میں پوست برآمد کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پلوامہ پولیس کے انسداد منشیات اسکواڈ جس کی سربراہی ڈی ایس پی محمد شفیع کررہے تھے، نے اپنے ذرائع سے معلومات حاصل کرنے کے بعد قانونی دفعات کے تحت مچھپونہ گاؤں میں واقع کرائے کے مکان کی چھاپہ ماری کی اور تلاشی کے دوران غیرقانونی شراب کی 141 بوتلیں (750 ملی لیٹر) ضبط کی گئی۔ساتھ میں اس شخص کے پا سے بھاری مقدار میں پوست بھی برآمد کیا گیا۔