اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ: ماتمِ حسینؓ کا اہتمام - جلسے جلوس نکالے جاتے ہیں

اس موقع پر سنی فرقے سے وابستہ افراد نے ضلع پلوامہ میں جگہ جگہ پر اسٹالز لگائے تھے جہاں پر وہ لوگوں میں پانی تقسیم کررہے تھے۔

Moharram
Moharram

By

Published : Aug 19, 2021, 5:52 PM IST

محرم الحرام کے پیش نظر جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں ماتم حسینؓ کا اہتمام کیا گیا ساتھ ہی عزا و ذوالجناح شریف کے جلوس بھی برآمد کیے گئے۔

محرم

ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں میں بھی ماتم حسینؓ کا اہتمام کیا گیا۔ جب کہ ضلع پلوامہ میں سب سے بڑی تقریب ضلع پلوامہ کے گانگواہ علاقے میں منعقد ہوئی جس میں شیعہ فرقے سے وابستہ افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 10 محرم نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ کی یاد میں منایا جاتا ہے اور اس دن جلسے جلوس نکالے جاتے ہیں۔

محرم

اس سلسلے میں ضلع پلوامہ کے گانگواہ علاقے میں ایسی ہی ایک مجلس کا انعقاد ہوا۔ جس میں کافی لوگوں نے شرکت کی اور نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ کے ماتم میں ڈوبے رہے۔

محرم

اس سلسلے میں سنی فرقے سے وابستہ افراد نے ضلع پلوامہ میں جگہ جگہ پر اسٹالز لگائے تھے جہاں پر وہ لوگوں میں پانی تقسیم کررہے تھے۔ جس کا مقصد سنی شیعہ یکجہتی اور امام حسین علیہ السلام کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کرنا تھا۔

اس سلسلے میں رضوان نوری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے روز امام حسین علیہ السلام 72 ساتھیوں سمیت میدان کربلا میں شہید کئے گئے تھے۔ انہوں نے اسلام کی سربلندی کے لیے اپنی شہادت پیش کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details