ضلع پلوامہ کے پاری گام علاقے میں رات دیر گئے پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں بھاری تباہی ہوئی۔ ایک مدرسہ و ایک گاؤں شالہ کے علاوہ 10 دکانیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق رات دیر گئے آگ اچانکنمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے متعدد دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ انہوں نے آتشزدگی کی وجہ سے بجلی کو بتاتے ہوئے کہا کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پانے کے لیے کافی جدوجہد کی، تاہم اس دوران کافی املاک تباہ ہوگئی۔
گلزار احمد نے آتشزدگی میں بھاری نقصان ہونے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام دانیں غریب افراد کی تھی۔ مقامی لوگوں نے بھی آگ بجھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہی 5 لاکھ روپے خرچ کر کے درسگاہ کو تعمیر کیا گیا تھا جو پوری طرح جل کر خاکسر ہوگئی ہے۔