اردو

urdu

ETV Bharat / city

گھروں میں تلاشی کے نام پر چوری کرنے والے گروہ کے 10 ارکان گرفتار - پارمپورہ ایس پی پربیت سنگھ

جموں و کشمیر میں سرینگر کی پارمپورہ پولیس نے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے 10 چوروں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے بڑی مقدار میں مسروقہ مال کو برآمد کرلیا۔

گھروں میں تلاشی کے نام پر چوری کرنے والے گروہ کے 10 ارکان گرفتار
گھروں میں تلاشی کے نام پر چوری کرنے والے گروہ کے 10 ارکان گرفتار

By

Published : Aug 24, 2021, 10:10 PM IST

مرکزی زیرانتظام علاقے کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے پارمپورہ پولیس سٹیشن کی جانب سے چوروں کے خلاف بڑی کاروائی کی گئی جس میں 22 لاکھ روپئے مالیتی سونے کے زیورات اور 3 لاکھ روپئے نقد رقم کو ضبط کیا گیا اور 10 افراد کو چوری کی الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

گھروں میں تلاشی کے نام پر چوری کرنے والے گروہ کے 10 ارکان گرفتار

پارمپورہ ایس پی پربیت سنگھ نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ گذشتہ 26 مئی کو ملورہ علاقے میں ایک چوری کی واردات پیش آئی تھی جس کی تھانہ پارمپورہ میں شکایت موصول ہوئی تھی۔ شکایت میں بتایا گیا تھا کہ ’چند نامعلوم افراد نے گھر کی تلاشی کا بہانا بناکر جعلی بندوق کی نوک پر گھر میں رکھے سامان کو لوٹ لیا۔ ایس پی نے بتایا کہ ایچ ایم ٹی سے بھی اسی طرح کی ایک اور شکایت وصول ہوئی تھی، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام کے کھڈونی علاقے میں ہڑتال

انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران کچھ مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی جس میں انہوں نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ چوری کی واردات میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضہ سے تقریباً 22 لاکھ روپئے مالیت کا سونا، 3 لاکھ روپئے نقد اور ایک گاڑی کو ضبط کرلیا گیا۔ پربیت سنگھ نے پولیس ٹیم کی ستائش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details