ریاست ہماچل پردیش کے ضلع سولن میں بیک وقت پانچ کورونا مثبت متاثرین کی اطلاع ملی ہے۔ جس کے سبب اب یہاں کورونا متاثرین کی کل تعداد 120 ہوگئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر این کے گپتا نے سولن میں کورونا وائرس کے تازہ ترین معاملوں کی تصدیق کردی ہے۔
سولن میں کورونا مریضوں کے پانچ نئے کیسز کی تصدیق - ہماچل پردیش میں کورونا
ضلع سولن میں بیک وقت پانچ کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر این کے گپتا نے تصدیق کی ہے۔ اس کی وجہ سے یہاں اب کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 120 ہوگئی ہے۔
نئے پانچ کورونا مریضوں کی تصدیق
ذرائع کے مطابق یہ پانچوں کورونا متاثرہ افراد نالہ گڑھ کے مانپورا قرنطینہ میں شریک ہوئے تھے۔ سولن میں 10 اپریل کے بعد اتنی بڑی تعداد میں کورونا متاثرین سامنے آئے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ پہلی بار ریاست میں بیک وقت کووڈ -19 کے 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان میں کانگرا سے 13، ضلع منڈی سے 4 ، ضلع کلو سے 1 ہیں۔