ہماچل پردیش کے ضلع سولن کے صنعتی علاقے بدی، بروٹ والا اور نالہ گڑھ (بی بی این) میں کورونا مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے ایک ڈاکٹر اور دو حاملہ خواتین سمیت 19 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
ضلع صحت افسر این کے گپتا نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ’’بی بی این میں کچھ لوگ جہاں کورونا متاثرین کے ابتدائی رابطہ میں آئے ہیں تو کچھ رینڈم سیمپلینگ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ کورونا متاثرین میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔‘‘