کولکاتا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج یہ وعدہ کیا ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد پہاڑ کے عوام کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
امت شاہ نے کہا کہ بھارت کے آئین میں تمام مسائل کو حل کرنے کی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ بی جے پی کی ڈبل انجن سرکار گورکھا کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرے گی۔ اب گورکھا شہریوں کو احتجاج نہیں کرنا پڑے گا۔ تاہم امت شاہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ گورکھا کے مسائل کو کس طرح حل کریں گے۔ کیوں کہ یہاں کی پارٹیاں علاحدہ ریاست کی تشکیل کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔ اس کے لیے گزشتہ کئی دہائیوں سے تحریک چل رہی ہے۔ سنہ 2017 میں بھی زبردست تحریک چلائی گئی تھی۔ امت شاہ نے یہ دعویٰ کیا کہ گورکھا بھارت کا فخر ہیں، ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا ہے۔
ایک دن بعد امت شاہ نے کہا کہ این آر سی کے نفاذ کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اگر این آر سی نافذ بھی ہوتا ہے تو یہاں کے عوام کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دارجلنگ کی ترقی ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں رک گئی تھی۔ ترنمول کانگریس کے لیڈران صرف تفریح کے لیے یہاں آتے ہیں۔