اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہائی وولٹیج بجلی کے زد میں آنے سے دو ہلاک، متعدد زخمی

کشن گنج ضلع سے متصل ریاست مغربی بنگال کے اسلام پور شہر سے گزرنے والی بائی پاس قومی شاہراہ پر جلوس محمدی میں شریک ایک گاڑی ہائی وولٹیج بجلی کے زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دردناک حادثہ پیش آیا۔

two dead several injured due to high voltage electrical shock
two dead several injured due to high voltage electrical shock

By

Published : Oct 30, 2020, 10:48 PM IST

اطلاعات کے مطابق اسلام پور شہر کے قریب سے گزرنے والی بائی پاس پر اس وقت ایک دردناک حادثہ رونما ہوگیا جب شہر و اطراف کے ہزاروں لوگ جلوس محمدی میں شریک ہوکر اس بائی پاس سے گزرتے ہوئے جارہے تھے اسی دوران جلوس میں شریک ایک پیکپ گاڑی بائی پاس کے اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج بجلی کے تارکے زد میں آگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی میں سوار سبھی لوگ بجلی کے زد میں آکر بری طرح زخمی ہوگئے۔

ویڈیو

خبروں کے مطابق اس دردناک حادثہ میں موقع پر ہی دو بچے کی موت ہوگئی اور تقریباً ایک درجن سے زائد لوگ بری طرح زخمی ہوگئے۔ حالانکہ اس حادثہ میں زخمی سبھی لوگوں کو اسلام پور محکمہ ہسپتال میں داخل کیاگیا ہے جبکہ تقریباً 4 افراد کو نارتھ بنگال میڈیکل کالج و ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے جن کی حالت بے حد تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اسلام پور ایس پی سچن مکر نے اس حادثہ میں دو بچوں کے موت کی تصدیق کی ہے جس میں ایک کا نام محمد رجب عمر 11 برس ولد مجیب سیلتور اسلامپور کا رہائشی ہے جبکہ دوسری 10 سالہ بچی انزلہ خاتون ولد محمد ذاکر بتایا گیا ہے جو کشن گنج ضلع کے ادگارہ گاؤں کی رہائشی ہے۔ ان دونوں بچوں کی موت اس حادثہ میں ہوگئی۔ جبکہ ہسپتال میں داخل سبھی زخمی لوگوں کا اعلاج چل رہا ہے۔ اس دردناک حادثہ سے آج پورے اسلام محکمہ میں ماتم کا ماحول چھا گیا ہے ۔

واضح ہوکہ آج پوری دنیا حضور محمد ﷺ کے ولادت کا جشن منا منایا جارہا ہے جس کے پیش نظر اسلام پور شہر و اطراف میں بھی جلوس محمدی کا اہمتام کیا گیا، تاہم اچانک ایک دردناک حادثہ نے جشن کو غم میں تبدیل کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details