اردو

urdu

ETV Bharat / city

اسمبلی انتخابات کا چھٹا مرحلہ بھی پر امن طور پر مکمل ہوا: عبدالکریم چودھری

ترنمول کانگریس کے سینئیر رہنما عبدالکریم چودھری نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کا چھٹا مرحلہ بھی پر امن طریقے سے مکمل ہو گیا۔

tmc leader abdul karim choudhary says assembly election passed peacefully
tmc leader abdul karim choudhary says assembly election passed peacefully

By

Published : Apr 22, 2021, 7:36 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے اسلام پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار عبدالکریم چودھری نے حق رائے دہی کے استعمال کے بعد اپنی جیت کو یقینی بتایا۔


ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور امیدوار عبدالکریم چودھری نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کا چھٹا مرحلہ بھی پر امن طریقے سے گزر گیا۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں جس طرح سے انتخابات ہونے چاہیے تھے ٹھیک اسی طرح اب تک ہوئے بھی ہیں'۔


ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ 'اسمبلی انتخابات کے پر امن طریقے سے ہونے کا مطلب ہی ہوتا ہے کہ ممتا بنرجی مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گی'۔

انہوں نے کہاکہ ریاست میں پر امن طریقے سے انتخابات ہونے سے بی جے پی کی شکست کے ساتھ ساتھ وہ خودبخود آؤٹ ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ انتخابی کمیشن کے مطابق چار اضلاع کی 43 سیٹوں کے لیے مرکزی فورسز کی 779 کمپنیوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ چھٹے مرحلے کی 43 سیٹوں کی ووٹنگ کے لیے شمالی 24 پرگنہ سمیت 4 اضلاع میں 306 امیدوار اپنی اپنی قسمت آزما رہے ہیں جن میں 27 خواتین بھی شامل ہیں۔

چار اضلاع کی 43 سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کے لیے 14،480 پولنگ مراکز بنائے گئے تھے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

غور طلب ہے کہ انتخابی کمیشن نے کورونا وائرس کے مدنظر 72 گھنٹہ قبل ہی ووٹنگ کے لیے انتخابی مہم پر پابندی عائد کر دیا ہے۔ چھٹے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران پولنگ مراکز پر سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details