اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر کارروائی

شمالی دیناج پور ضلع کے رائے تھانہ علاقے میں پولیس نے کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت مہم چلاتے ہوئے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔

police action against those who doesn,t follow corono guidelines
police action against those who doesn,t follow corono guidelines

By

Published : Apr 28, 2021, 7:49 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب ریاست کے تمام اضلاع میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ دوسری لہر کے سبب حالات سنگین تر ہوتے جا رہے ہیں۔ تاہم ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کی تمام تر وارننگ کے باوجود عام لوگوں پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا جس سے حالات مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔

کیسز میں تیزی سے اضافے کے مدنظر ریاستی حکومت کی سخت ہدایت کے باوجود عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا گائیڈ لائن کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

اس سلسلے میں شمالی دیناج پور کے رائے گنج، اسلام پور علاقے میں پولیس نے کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم چلائی۔ پولیس نے مہم کے دوران لوگوں کو عوامی مقامات پر کورونا گائیڈ لائن اور ماسک پہننے کی اہمیت بتائی اور اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی۔ پولیس نے اس دوران کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم سبھوں کو پتہ ہے کہ یہ بیماری کتنی خطرناک ہے۔ ہمیں یہ بھی پتہ ہے کہ اس بیماری سے کیسے بچ سکتے ہیں۔ اس کے باوجود ہم لاپروائی برت رہے ہیں۔

پولیس نے مزید کہا کہ فی الحال کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ چند دنوں بعد سڑکوں پر ہی لاپرواہ لوگوں کو سزا دی جائے گی۔ اس سے بھی بات نہیں بنتی ہے تو ہم انہیں گرفتار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔'

واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے سخت گائیڈ لائن جاری کی ہیں۔

دوسری طرف جنوبی 24 پرگنہ میں پولیس نے کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اٹھک بیٹھک کرنے کی سزا دی۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے تیزی سے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17 ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آئے ہیں 70 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد سات لاکھ 75 ہزار تک پہنچ چکی ہے، جبکہ اس بیماری سے اب گیارہ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details