اردو

urdu

ETV Bharat / city

سلی گوڑی: 400 خواجہ سراؤں کا کووڈ ویکسینیشن - siliguri District Magistrate SK Mina

سلی گوڑی میں ویکسینیشن مہم کے تحت 400 سے زائد خواجہ سراؤں کو کورونا ویکسین دیا گیا۔

400 eunuchs were vaccinated against coronavirus
سلی گوڑی: 400 خواجہ سرا کو کورونا ویکسین دیا گیا

By

Published : May 31, 2021, 7:56 PM IST

مغربی بنگال میں ان دنوں پندرہ روزہ سخت لاک ڈاؤن جاری ہے۔ یکم جون سے اس میں مزید پندرہ دنوں تک کے لئے اضافہ کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

لاک ڈاؤن کے سبب ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑی ہے جس کے سبب یومیہ کیسز کی تعداد میں غیر معمولی گراوٹ آئی ہے۔

مغربی بنگال کے سلی گوڑی ضلع میں ویکسینیشن مہم کے تحت 400 سے زائد تیسری جنس سے تعلق رکھنے والوں کو کورونا ویکسین دیا گیا۔

سلی گوڑی ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں ضلع سطح پر ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کے تحت عام لوگوں کے ساتھ ساتھ تیسری جنس سے تعلق رکھنے والوں کو کورونا ویکسین دیا گیا۔

سلی گوڑی ضلع مجسٹریٹ ایس کے مینا کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہےجب تیسرے جنس سے منسلک افراد کو کورونا ویکسین دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن مہم کے تحت ضلع میں رہنے والے تمام لوگوں کو کورونا ویکسین دینے کا منصوبہ ہے۔ حکومت سے کورونا ویکسین کے ڈوسز ملنے کے ساتھ ساتھ ہم اپنی منزل کی طرف بڑھے گے۔

واضح رہے کہ شمالی بنگال کے ضلع گوڑی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا اثر کم ہے۔ اس کے باوجود ضلع انتظامیہ اور ضلع صحت انتظامیہ لوگوں سے لاک ڈاؤن اور کورونا گائیڈ پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 13 لاکھ 66 ہزار 956 تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا وائرس سے اب تک 15 ہزار 120 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی یومیہ تعداد 140 سے 150 کے درمیان ریکارڈ کئے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details