معلومات کے مطابق یہ سڑک حادثہ فتح پور صدر پولیس اسٹیشن کے علاقہ گاؤں کھونی اور کا رنگا کے مابین پیش آیا۔ جہاں چاول سے بھرے ایک ٹرک کے سامنے ردی سے بھرا ایک بڑا ٹرک ٹکرا گیا۔
دونوں ٹرکوں میں دو دو افراد سوار تھے، ان چاروں افراد کی اس سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔
اطلاع ملنے پر صدر تھانہ اور فتح پور قصبہ کوتوال ادئے سنگھ یادو موقع پر پہنچ گئے اور گاؤں والوں کی مدد سے کافی کوشش کے بعد چاروں کی لاشوں کو ٹرکوں سے باہر نکال لیا۔