تقریباً 111 برس قبل ایک شخص سنہ 1905 میں امریکہ سے ہماچل آیا تھا۔ اس شخص کا نام سیموئل اوانس اسٹوکس تھا۔ اس نوجوان نے سنہ 1916 میں امریکہ سے ریڈ ڈیليشيس نسل کا پودہ لاکر كوٹ گڑھ کی تھانہ دھار پنچایت کے بارو باغ میں سیب کا پہلا باغ تیار کیا تھا۔ لوگوں کو سیب لگا کر دکھایا اور انہیں بھی سیب لگانے کے لیے ترغیب دی۔
ہماچل میں سیب کے باغات آئے کہاں سے؟ - اس شخص کا نام سیموئل اوانس اسٹوکس تھا
سیب کی بات ہو اور ہماچل کا ذکر نہ ہو ایسا ہونا ناممکن ہے۔ آج ہماچل کے ایک بڑے حصے میں سیب کے باغ لہلہاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جموں و کشمیر کے بعد ہماچل ملک میں سب سے زیادہ سیب پیداوار کرنے والی ریاست ہے۔
![ہماچل میں سیب کے باغات آئے کہاں سے؟ special story on apple](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6109961-1000-6109961-1581995935452.jpg)
ہماچل میں سیب آیا کہاں سے؟
ہماچل میں سیب آیا کہاں سے؟
سٹوکس نے ایک مقبول نسل گولڈن ڈليشيس بھی امریکہ سے درآمد کی تھی جو اب سیب پیداوار میں کافی مشہور ہو چکا ہے۔ آج یہاں ایک لاکھ سے زیادہ باغبان ہیں۔ یہاں ہر سال اوسط کاروبار 4500 کروڑ روپے کا ہے۔ سنہ 1946 میں اسٹوکس کی موت ہوگئی۔
اب 100 برس کے بعد ہماچل 'ایپل اسٹیٹ' بن چکا ہے۔ شملہ، کلو، کنور اور منڈی سمیت 8۔9 اضلاع میں سیب کی پیداوار کی جا رہی ہے۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 4:58 PM IST